یسوع نے اپنی زمینی زندگی میں اپنے شاگردوں کے سامنے بہت سے معجزات کیے اور نشان دکھائے، اُن سب کا ذکر ہمیں یہاں نہیں ملتا لیکن جو یہاں بیان کیے گئے ہیں اُن کا مقصد یہ ہے کہ لوگ جانیں کہ یسوع مسیح ہمارا نجات دہندہ ہے اور خُدا کا بیٹا ہے،اور اُس پر ایمان لانے کے سبب سے ہم سب نجات پاتے ہیں۔